آم کے پھولوں کا نکلنا اور پھل کا بننا

Must Read

Hot Topics

تحریر:محمد اقبال، سائینٹیفک آفیسر، مینگو ریسرچ سٹیشن شجاع آباد، ملتان
آم کے پودے اپنا خوابیدگی کا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد اگلے مرحلے یعنی پھول نکلنے کے مرحلہ میں داخل ہو جاتے ہیں۔ چوں کہ جیسے جیسے پھول بنتے ہیں اسی دوران پھل بننے کا عمل بھی جاری رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان دونوں یعنی پھول نکلنے اور پھل کے بننے کو ایک ہی پیداواری مرحلہ سمجھا جاتا ہے۔ اس مرحلہ کا آغاز سردی کی شدت میں کمی ہونے پر اس وقت سے ہوتا ہے جب رات کا درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔ عمومی طور پر پنجاب میں فروری کے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں جبکہ سندھ میں جنوری کے دوسرے ہفتہ سے۔ مثلاً اگر 2022 کی موسمیاتی پشین گوئی کو دیکھا جائے تو سندھ میں 8 جنوری جبکہ پنجاب میں 10 فروری سے رات کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھنا شروع ہو جائے گا۔
اس مرحلہ پر آم کے پودے تین مختلف طرح کی شاخیں لیے ہوتے ہیں۔
1۔ ایسی شاخیں جنہوں نے گزشتہ سال پھل تو لیا تھا لیکن اس کے بعد انہوں نے بڑھوتری نہیں کی یعنی ہم انہیں پرانی شاخیں کہہ سکتے ہیں۔
2۔ کچھ شاخیں ایسی ہوتی ہیں جنہوں نے گزشتہ سال پھل بھی اٹھایا تھا اور اس کے بعد بڑھوتری بھی کی یعنی یہ نئی پختہ شاخیں ہیں۔
3۔ کچھ ایسی شاخیں جنہوں نے پچھلے سال پھل نہیں اُٹھایا لیکن اس کے بعد دو سے تین منزلیں بڑھوتری کی تھی۔
ان میں سے تیسری قسم کی شاخیں تو لازمی پھول نکالتی ہیں۔ باقی دو کو پھول لینے کے لیے راغب کرنا پڑتا ہے۔
ایک پودے پر اگر 70فیصد شاخیں پھول نکالیں تو یہ اچھی فلاورنگ شمارکی جاتی ہیں۔ پھول نکلنے کا عمل سب سے پہلے پودے کی چوٹی اور سورج والی سمت یعنی جنوبی سمت سے شروع ہوتا ہے۔ آم کے پھول گچھے کی شکل میں ہوتے ہیں اور ایک گچھے میں 1000 سے6000 تک پھول ہو سکتے ہیں۔
پھولوں کے گچھے پر موجود آخری پھولوں میں پھل بننے کا رجحان زیادہ غالب ہوتا ہے۔اگر دن کا درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے تو اس سے پھل بننے کا عمل متاثر ہونے لگتا ہے عمومی طور پر پھل بننے کا عمل مارچ کے آخر اور زیادہ سے زیادہ اپریل کے پہلے ہفتے تک مکمل ہوجاتا ہے اور زیادہ پھل مارچ کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں بنتا ہے۔اس سال یعنی 2022 کی پیشین گوئی کے مطابق پنجاب میں 20 مارچ کے بعد درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھنا شروع ہو جائے گا۔
موسم میں وقتی تبدیلی کی وجہ سے یہ مرحلہ ایک ہفتہ جلدی یا تاخیر سے شروع یا مکمل ہو سکتا ہے۔ ابتدائی طورپر 0.1سے0.5 فیصد تک پھول پھل میں تبدیل ہوتے ہیں یہ نسبت بہترین پھل بننے کی علامت ہے۔
تمام چھوٹے پھل بڑے نہیں ہوتے۔ بہت سا پھل مختلف وجوہات کی بنا پر جیسے کیڑوں اور بیماریوں کا حملہ خوراک اور پانی کیلئے مقابلہ گرمی کی شدت وغیرہ سے گر جاتے ہیں 0.01فیصد سے 0.03فیصد تک پھول پھل کی شکل میں پودے سے برداشت کیے جاتے ہیں اوریہ بہترین پیداوار تصور ہوتی ہے۔
پھل گرنے کا عمل پھل بننے کی ابتدائی سے پھل کی جسامت مکمل ہونے تک جاری رہتا ہے مگر گرنے والے پھل کا بڑا حصّہ پہلے ایک ماہ میں گر جاتا ہے۔ آم کے پھولوں میں بار آوری کا عمل ہوا اور کیڑوں کی مدد سے ہوتا ہے اور یوں پھول بننے کے مرحلہ پر کیڑے مار زہر وں کا سپرے پھل بننے کے عمل کو 3سے4 دن تک کم کر دیتا ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -
- Advertisement -spot_img

Leave a Reply

- Advertisement -spot_img

Latest News

کچن گارڈننگ میں انسیکٹی سائیڈل سوپ کا استعمال

کچن گارڈننگ ایک شوقین کسان کے لئے ایک خواب کی طرح ہوتی ہے جو گھر کی ہل پولیوں اور...
- Advertisement -spot_img

HOT TOPICS

More Articles Like This

- Advertisement -spot_img
Need Help? Chat with us
Please accept our privacy policy first to start a conversation.