شمال مشرقی پنجاب (راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن)، بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، ژوب اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔
بدھ کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج (منگل) سے جمعرات کے دوران کراچی سمیت ملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4سے5 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران
خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب ڈویژن، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: رسالپور44، پشاور (ائیرپورٹ42، سٹی40)، پاراچنار21، بالاکوٹ، پٹن19، کاکول، مالم جبہ14، دیر09، چراٹ08، دروش، کالام، لوئر دیر، سیدوشریف05، میرکھانی03، کوہاٹ01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ19، مظفرآباد13، راولاکوٹ02، پنجاب: کامرہ18، سیالکوٹ (کینٹ06، ائیرپورٹ02، )اسلام آباد (سیدپور05، گولڑہ02)، خانپور02، بہاولپور، مری، راولپنڈی01، سندھ: لاڑکانہ09، موہنجوداڑو05، دادو04، روہڑی02، گلگت بلتستان:استور08، چلاس، گوپس04، ہنزہ، بگرورٹ02، بونجی01، بلوچستان: زیارت07، بارکھان06، کوئٹہ01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: شہیدبینظیرآباد 46، پڈعیدن45، دادو میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔