مچھلیوں کی افزائش دنیا بھر میں کاروبار کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ تالابوں، جھیلوں اور سمندر کے علاوہ بہت سی خواتین و حضرات انہیں گھروں کے اندر پال کر بھی اپنے اور اپنے خاندان کیلئے آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ مچھلیوں کی افزائش سے متعلق کبھی سمجھا جاتا تھا کہ اسے کرنے کیلئے بہت سرمائے اور بڑے رقبے کی ضرورت ہوگی، مگر بدلتے وقت کیساتھ سائنسی تحقیق اور معلومات میں اضافہ کی وجہ سے ایسے طریقے دریافت ہورہے ہیں جنہیں اپنا کر بہت کم سرمائے اور چھوٹی سی جگہ میں اسے شروع کیا جاسکتا ہے۔