چھلی اور سبزیوں کی ایک ساتھ مربوط کاشتکاری کے انتظام کو اکواپونکس کہا جاتا ہے۔ اکواپونکس میں مچھلی کے ٹینک سے غذائی اجزا سے بھرپور پانی پودوں کو زرخیز کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ پودوں کی طشتری (ٹرے) یا ٹینک میں پودوں کی جڑیں پانی سے غذائی اجزاء کو نچوڑ کر پودوں کیلئے مہیا کرتی ہیں اور فائدیمند بیکٹیریا نقصاندہ مادوں جیسے امونیا کو کھاد میں تبدیل کر کے پودوں کو خوراک اور مچھلی کو صاف شدہ پانی مہیا کرتے ہیں (اور اسطرح یہ دونوں ملکر ایک بایوفلٹر کا کام کرتے ہیں)
۔ دوسرے لفظوں میں اکواپونکس میں مچھلی کے فضلہ میں موجود غذائی اجزا کو پودے اپنی خوراک کیلئے استعمال کرتے ہیں اور پانی کو صاف کرکے مچھلی کو مہیا کرتے ہیں۔ اسطرح مچھلی اور پودے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور کم جگہ اور کم پانی استعمال کرکے ہمیں گھر بیٹھے صحت بخش، تازہ اور کیمیکل سے پاک (آرگینک) خوراک مہیا کرتے ہیں یعنی مچھلی بھی اور سبزیاں بھی۔ اکواپونکس میں آپ مچھلی کے ساتھ سلاد، ٹماٹر، مرچ، کھیرا، بینگن، بھینڈی، کریلہ، توری، پالک، ساگ، دھنیا کے علاوہ اور بہت سی سبزیاں اگاسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ اسٹرابیری اور دوسرے پھل؛ پھول اور جڑی بوٹیاں بھی اگا سکتے ہیں۔